غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ سفارت کاری کو دوبارہ ٹریک پر لانا ناممکن نہیں، تاہم یہ اس بات پر منحصر ہے کہ امریکا یہ سمجھ لے کہ دباؤ مؤثر نہیں ہوتا، امریکا اس خیال کو اپنے ذہن سے نکال دے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کو اعتماد بحال کرنا ہو گا، احترام کے ساتھ بات چیت کرنا ہو گی، اپنے وعدوں کی پاسداری کرنا ہو گی، امریکا کو ایران کے حقوق کو تسلیم کرنا ہو گا۔
ٹرمپ ایران جنگ سے نکلنے میں مشکلات کا شکار ہیں: امریکی سینیٹر مارک کیلی
عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر ہی سفارتی عمل کو دوبارہ آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔



