اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریںذرائع کے مطابق مائیک ہیسن آج لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش ٹیم آج اپنی دوسری اننگز 81 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائے گی، انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 261 رنزکی برتری حاصل ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق پنڈلی کی تکلیف کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آئے تھے۔پاکستان کی پوری ٹیم میچ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں 110 رن پر ڈھیر ہوگئی تھی، 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔



