طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین دوبارہ شادی کرنا چاہیں تو انہیں غلط نگاہ سے نہیں دیکھیں، حمزہ عباسی

0
9

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین دوبارہ شادی کرنے کی خواہش رکھیں تو انہیں غلط نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

اداکارحمزہ علی عباسی نے  ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارے معاشرے کا ایک مخصوص طبقہ ہے جو بیوہ اور طلاق یافتہ خاص طور پر جب ان کے بچے ہوں اور وہ دوسری شادی کرنا چاہیں تو اس چیز کو معیوب سمجھتا ہے اور بری نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی دوسری شادی کرنا چاہے یا نہ کرنا چاہے یہ سراسر اس شخص کا فیصلہ ہونا چاہیے، اس میں ہمیں نہیں بولنا چاہیے۔

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ میری گزارش ہے کہ جو خواتین دوبارہ شادی کرنا چاہتی ہیں، ہمیں انہیں منفی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے کیونکہ یہ ان کا حق ہے جو انہیں ہمارے دین نے دیا ہے۔

اداکار نے مزید کہا یہ چیز اخلاقیات کے منافی ہے کہ کوئی اپنی زندگی کا ذاتی فیصلہ کرنا چاہے اور ہم اس میں دخل اندازی کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں