پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی بڑی قانونی کامیابی، پیٹرول پمپس کے خلاف کے ایم سی کی کارروائی رکوانے میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کامیاب ہو گئی۔
ہائیکورٹ نے کے ایم سی کو پیٹرول پمپس کے خلاف زبردستی کارروائی سے روک دیا۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر آئینی بینچ نمبر 2 نے حکم جاری کر دیا۔
چیئرمین پی پی ڈی اے ملک خدا بخش کا کہنا ہے کہ عدالت نے پیٹرولیم ڈیلرز کا موقف درست قرار دے دیا، کے ایم سی کے پاس پیٹرول پمپس پر چھاپے مارنے کا اختیار نہیں، عدالت نے موقف تسلیم کرلیا، کے ایم سی کو پیٹرول پمپس کے خلاف چھاپوں اور زبردستی کارروائی سے روک دیا گیا۔
پیٹرول پمپس کے خلاف کے ایم سی آپریشن کے خلاف پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی درخواست کامیاب ہوئی اور عدالتی حکم کے بعد پیٹرول پمپس کو آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ کے ایم سی حکام پیٹرول پمپس کا دورہ کریں تو عدالتی حکم سے آگاہ کیا جائے،
مدینہ فلنگ اسٹیشن، مکہ موبائل سروس اور نصیر گیسولین سروس کی درخواستوں پر حکم جاری۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کے ایم سی کے اختیارات سے متعلق اپنا موقف عدالت میں ثابت کر دیا۔
وائس چیئرمین پی پی ڈی اے کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی رکوانا پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی بڑی کامیابی ہے۔



