آپ نے چیا سیڈز کا نام سنا ہے، یہ ہیں تو چھوٹے سے بیج لیکن اس کی غذائی اہمیت بڑی ہے، Chia seeds کو حالیہ برسوں میں ”سپر فوڈ“ کے طور پر خاصی شہرت ملی ہے۔

0
3

یہ چھوٹے بیج فائبر، پودوں سے حاصل ہونے والی اومیگا-3 چکنائی، پروٹین، کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس فراہم کرتے ہیں۔ تقریباً 28 گرام، یعنی 2 کھانے کے چمچ چیا سیڈز میں لگ بھگ 10 گرام فائبر، 5 گرام پروٹین، 179 ملی گرام کیلشیم، 95 ملی گرام میگنیشیم اور تقریباً 5 گرام الفا لینولینک ایسڈ (ALA)، یعنی پودوں سے حاصل ہونے والی اومیگا-3 فیٹی ایسڈ، موجود ہوتا ہے۔

چیا سیڈز

چیا سیڈز کو پانی میں بھگونے سے ان کے گرد ایک جیل جیسی تہہ بن جاتی ہے۔ اس کی وجہ بیجوں میں موجود فائبر کی پانی جذب کرنے کی صلاحیت ہے۔ یہی خصوصیت انھیں پیٹ بھرنے کے احساس اور آنتوں کی حرکت میں مدد دینے کے لیے مفید بنا سکتی ہے۔ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ چیا سیڈز متوازن غذا کا ایک مفید حصہ ہیں، مکمل غذا کا متبادل نہیں۔

1۔ پیٹ کے مسائل


چیا سیڈز میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو آنتوں کی حرکت بہتر بنانے اور قبض سے بچاؤ میں مدد دے سکتا ہے۔ چیا سیڈز کا پانی (ایک سے 2 گھنٹہ بھیگنے دیں) روزانہ پینے سے گیس اور تیزابیت جیسے مسائل سے بھی نجات ملتی ہے۔

2۔ بھوک کم کرنے میں مددگار


پانی جذب کر کے چیا سیڈز جیل جیسی شکل اختیار کر لیتے ہیں، جس سے کچھ دیر تک پیٹ بھرا محسوس ہو سکتا ہے اور غیر ضروری کھانے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے، اور وزن کم کرنے کے عمل کو آسان بناتا ہے۔

3۔ دل کی صحت کے لیے مفید


ان میں فائبر اور پودوں سے حاصل ہونے والا اومیگا-3 فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے۔ تحقیق سے بلڈ پریشر اور بعض قلبی خطرات پر ممکنہ مثبت اثرات کے شواہد ملے ہیں۔ کچھ مطالعات میں چیا سیڈز کے استعمال سے سسٹولک اور ڈائسٹولک بلڈ پریشر میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

4۔ توانائی


اگر آپ دن بھر تھکاوٹ یا سستی محسوس کرتے ہیں تو چیا کے بیجوں کا پانی آپ کی توانائی کو بڑھا سکتا ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزا میٹابولزم کو تیز کرتے ہیں اور جسم کو دیر تک متحرک رکھتے ہیں۔

5۔ ہڈیوں کے لیے اہم غذائی اجزا فراہم کرتے ہیں


چیا سیڈز کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو ہڈیوں کی ساخت اور صحت کے لیے ضروری معدنیات ہیں۔ ان بیجوں کا پانی روزانہ پینے سے ہڈیوں میں سوجن، درد یا کمزوری جیسی شکایات کم ہوتی ہیں۔

6۔ جسم کو اندر سے صاف کرتا ہے


چیا سیڈز کا پانی جسم کے اندر جمع ہونے والے زہریلے مادوّں کو باہر خارج کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ جگر اور گردوں کو بھی ڈیٹاکس کرتا ہے۔ اگر آپ اکثر تھکاوٹ، بھاری پن یا جلد کی خرابی سے پریشان رہتے ہیں تو یہ ڈیٹاکس ڈرنک آپ کے لیے بہترین متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔

چیا سیڈز استعمال کرتے وقت ایک اہم احتیاط: چیا سیڈز کو خشک حالت میں کھا کر فوراً پانی پینا مناسب نہیں۔ بیج پانی جذب کر کے تیزی سے پھول سکتے ہیں اور جیل جیسی شکل اختیار کر غذا کی نالی میں پھنس سکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں