اے آر وائی نیوز ے مطابق پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 سے 16 ستمبر تک ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار ون ڈے کھیلے گی، فرحان یوسف دورہ انگلینڈ کے لیے انڈر 19 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
عبدالقادر، جہانگیر، حیام، علیان، حسنین اور رضوان کے ڈیبیو کا امکان ہے۔
عبدالسبحان، احمد حسین، حمزہ، صیام اور حذیفہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، نقاب شفیق، عمر زیب اور عثمان خان بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
یوتھ ٹیسٹ میچ 2 سے 5 ستمبر تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
چار ون ڈے میچوں کی سیریز 9 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی جبکہ انڈر 19 ٹیم اتوار کے روز لاہور سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔



