پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کردی

0
10

اسلام آباد: پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کردی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے کافی پہلے ادا کردیا ہے۔

یہ اب تک کی سب سے بڑی واحد قبل از وقت قرض ادائیگی ہے، مقررہ مدت سے پہلے ادا قرضوں کا مجموعی حجم 5 ہزار 920 ارب روپے ہے اور اس ادائیگی کے ساتھ پاکستان کے قرضوں کی ادائیگی 6 ہزار ارب روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025 میں 1800 ارب روپے کا قرض قبل ازوقت ادا کیا گیا ہے، مالی سال 2026 میں 2900 ارب روپے کا قرض قبل ازوقت ادا کیا گیا ہے۔

مالی سال 2027 میں مزید 1200 ارب روپے اب تک واپس کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں