این اے 168 بہاولپور ضمنی الیکشن: مسلم لیگ (ن) نے ملک منیر اقبال کو ٹکٹ جاری کر دیا

0
11

بہاولپور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولپور سے ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے باقاعدہ امیدوار کا اعلان کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

پس منظر اور ٹکٹ کی تقسیم: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے این اے 168 کی اس خالی نشست پر مرحوم رہنما ملک اقبال چنڑ کے صاحبزادے ملک منیر اقبال کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جو یکم اگست کو برین ہیمرج کے باعث اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ ان کے اچانک انتقال کے بعد اس حلقے میں سیاسی سرگرمیاں ایک بار پھر تیز ہو گئی تھیں۔

ضمنی الیکشن کا شیڈول: انتخابی کمیشن کے شیڈول کے مطابق این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ رواں ماہ 27 ستمبر کو ہو گی، جس کے لیے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں