پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی نوجوان کرکٹ سے مایوس ہونے لگے

0
9

پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی کی بدولت نوجوان کرکٹ سے مایوس ہونے لگے ہیں۔

قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی سے نوجوانوں کا کرکٹ کا شوق کم ہوگیا ہے، ینگ کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹیم ہارتی ہے تو میچ دیکھنےکا بھی دل نہیں کرتا۔

اب توہمارے والدین بھی کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

ینگ کرکٹرز کو اس وقت کوئی رول ماڈل نظر نہیں آرہا ہے، والدین بھی اکیڈمیوں میں تربیت لینے والے نوجوانوں کو کرکٹ چھوڑنے کے مشورے دے رہے ہیں۔

ماضی میں پاکستانیوں کے جس کرکٹ جذبے کی مثالیں دی جاتی تھیں اب وہ جذبہ غم و غصے میں بدل چکا ہے، کرکٹ شائقین مطالبہ کررہے ہیں کہ پسندیدہ کھیل کو بچانے کے لیے بورڈ تگڑے فیصلے کرے۔

پاکستان کرکٹ کی کارکردگی کا حال یہی رہا تو ایسا نہ ہو کہ کرکٹ بھی تاریکیوں میں ڈوب جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں