’کسی نے پورا سسٹم تباہ کردیا اور کسی کو پتا بھی نہیں‘ پاکستان کی شکست پر اسامہ میر کا طنز

0
11

انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر اسپنر اسامہ میر کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر اسامہ میر نے سوشل میڈیا پر مبہم ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی کرکٹر اسامہ میر نے پی سی بی کی حالیہ پالیسی اور ٹیم مینجمنٹ پر شدید طنز کیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں بدترین شکست اور سیریز ہارنے کے بعد پی سی بی نے ہیڈ کوچ سرفراز احمد، بولنگ کوچ عمر گل اور سات کھلاڑیوں کو ہنگامی طور پر ڈراپ کر دیا تھا جس پر ردعمل دیتے ہوئے اسامہ میر نے لکھا کہ حیرت کی بات ہے کہ کسی نے پورا سسٹم تباہ کر دیا اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلا۔

انہوں نے اردو کی مشہور مثل “اب پچھتائے کیا جب چڑیاں چُگ گئیں کھیت” کا استعمال کرتے ہوئے واضح کیا کہ سب کچھ بگڑنے کے بعد اب تبدیلیاں کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

اسپنر نے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرنے کے بعد ڈیلیٹ کردی لیکن اس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر وائرل ہورہا ہے۔

ان کی پوسٹ پر کرکٹ شائقین کی جانب سے بھی ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں