موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

0
10

پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل سوار افراد کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

محکمہ ایکسائز پنجاب کے مطابق اب موٹر سائیکل سواروں سے نمبر پلیٹ کی فیس چارج نہیں کی جائے گی، شہری محکمہ ایکسائز کے مقررہ نمونے کے مطابق اپنی نمبر پلیٹ خود تیار کرواسکتے ہیں۔

نمبر پلیٹ سفید میٹل کی ہونی چاہیے جس پر سیاہ رنگ کے اُبھرتے ہوئے حروف اور ہندسے واضح طور پر درج ہوں گے۔

 لمبی نمبر پلیٹ: 205 × 70 ملی میٹر

چوکور نمبر پلیٹ: 200 × 170 ملی میٹر

محکمہ ایکسائز کے مطابق شہری اپنی موٹر سائیکل پر مقررہ سائز اور معیار کے مطابق نمبر پلیٹ لگوائیں اور غیر معیاری نمبر پلیٹ سے گریز کریں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار قانون کی پابندی کریں اور محفوظ سفر کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں