بلاول کو پیغام ہے ہمارے راستوں میں خندقیں کھودی جا رہی ہیں: سہیل آفریدی

0
10

حیدرآباد (6 ستمبر 2026): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو پیغام ہے ہمارے راستوں میں خندقیں کھودی جا رہی ہیں۔

اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے حیدرآباد روڈ پر خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ حیدرآباد کے بعد سندھ کے دارالحکومت کراچی کی جانب روانہ ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز مجھے خوش آمدید کہا، ان کو پیغام ہے ہمارے راستوں میں کنٹینرز رکھے جا رہے ہیں اور راستے بند کیے جا رہے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ سندھ کے غیور عوام اپنے مہمانوں کے ساتھ ایسا سلوک قبول نہیں کریں گے، اگر یہ سب سندھ حکومت کر رہی ہے تو ذمہ داری قبول کرے، اگر یہ اقدامات صوبائی حکومت نہیں کر رہی تو واضح کرے کون کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ذمہ داری قبول کرے یا وضاحت دے، عوام کا جوش و جذبہ 27 ستمبر تک اسی طرح جاری رہنا چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں