پاکستان میں ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 8.35 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
حالیہ ہفتے 17 اشیا مہنگی اور 7 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، پیئاز 26.30 فیصد، ٹماٹر 2.55 فیصد مہنگے ہوئے ہیں، چکن 0.85 ، دال ماش 0.67 اور لہسن 0.18 فیصد مہنگا ہوا ہے۔
کیلے 2.54 فیصد، دال مونگ 0.69 فیصد سستی ہوئی ہے، چینی 0.18 فیصد، انڈے 0.11 فیصد اور ایل پی جی 0.45 فیصد سستی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔



