مہنگائی کی نئی لہر: عوام پر ایک بار پھر پیٹرولم بم گرادیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

0
23

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور انتہائی بری خبر سامنے آئی ہے جہاں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد اب پیٹرول کی نئی قیمت بڑھ کر 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اگرچہ نوٹیفکیشن میں اس کا اطلاق رات بارہ بجے سے درج ہے، تاہم نئی قیمتوں کے نفاذ کی تصدیق ہوتے ہی ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عام شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ٹرانسپورٹ اور روزمرہ کی دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی مزید بڑھ جائیں گی، جس سے غریب طبقے کے لیے گزارا کرنا اور بھی زیادہ مشکل ہو جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں