سندھ کے شہر ٹھٹہ کے قریب پیر جو گوٹھ کے علاقے میں ایک انتہائی دلخراش اور افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ریکٹر ٹرالی اوپر گزرنے والی ہائی وولٹیج بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6 غریب مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق یہ بدقسمت مزدور دن بھر کھیتوں میں دھان کی فصل کی کٹائی کرنے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہو کر اپنے آبائی گاؤں واپس جا رہے تھے کہ راستے میں یہ خوفناک حادثہ پیش آ گیا۔ اس اچانک اور ہولناک حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور سوگ کا سماں ہے، جبکہ واقعے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے لاوارث اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور اس المناک واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔



