74 سال میں 43 ہزار ارب قرضہ، موجودہ حکومت نے 5 سال میں 97 ہزار ارب کر دیا: سہیل آفریدی

0
1

پشاور (گلوبل پاکستان نیوز ڈیسک): خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ملک میں بڑھتے ہوئے قرضوں کے بوجھ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انتہائی تشویشناک اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی 74 سالہ تاریخ میں کل قرضہ 43 ہزار ارب روپے تک پہنچا تھا، لیکن موجودہ وفاقی حکومت نے محض چند سالوں میں ہی اس قرضے کو بڑھا کر 97 ہزار ارب روپے تک پہنچا دیا ہے۔

پشاور میں ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ اس اندھا دھند قرض لینے کے عمل نے ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اور اس کا سارا بوجھ غریب عوام کی کمر توڑ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملکی معیشت کو سنبھالا دینا ہے تو حکمرانوں کو اپنی شاہانہ خخرجیاں ترک کرنا ہوں گی اور ملک میں حقیقی معاشی اصلاحات لانا ہوں گی، ورنہ بڑھتے ہوئے قرضوں کا یہ طوفان ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں