مرغی کا گوشت دھونا صحت کیلیے خطرناک ہوسکتا ہے؟

0
2

مرغی کے گوشت کو پکانے سے پہلے دھونے کی عادت آپ کو بیمار کرسکتی ہے، چکن دھونا صفائی ہے یا بیماری کی بنیادی وجہ؟ ماہرین نے خبردار کردیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق چکن پکانے سے پہلے اسے پانی سے دھونا بظاہر صفائی کا معمول کا طریقہ محسوس ہوتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اس عمل کے دوران خطرناک جراثیم باورچی خانے کی مختلف سطحوں تک پھیل سکتے ہیں، جس سے فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کچے چکن میں سالمونیلا اور کیمپائلوبیکٹر سمیت ایسے بیکٹیریا موجود ہوسکتے ہیں جو انسانوں میں غذائی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

چکن کو براہِ راست نل کے نیچے دھونے کے دوران پانی کے چھینٹے ان جراثیم کو سنک، کاؤنٹر ٹاپ، دیواروں، برتنوں اور باورچی خانے کی دیگر سطحوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ اس عمل کو کراس کنٹیمنیشن کہا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں جراثیم دیگر غذاؤں یا ہاتھوں کے ذریعے جسم میں داخل ہوسکتے ہیں۔

ایک امریکی تحقیق کے مطابق چکن دھونے کے بعد سنک کو صاف کرنے کے باوجود تقریباً ہر سات میں سے ایک شخص کے سنک میں جراثیم موجود پائے گئے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ صرف دھونا اور بعد میں صفائی کرنا بھی جراثیم کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر روکنے کی ضمانت نہیں۔

تاہم پاکستان میں صورتحال کچھ مختلف ہوسکتی ہے، کیونکہ مقامی مارکیٹوں میں اکثر صارفین کے سامنے مرغی ذبح کی جاتی ہے اور گوشت پر خون یا دیگر ظاہری گندگی موجود ہوسکتی ہے، ایسی صورت میں چکن کو صاف کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

chicken wash before cooking

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں