اسلام آباد (25 اگست 2026): حکام نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے دونوں محکموں کی سہولیات میسر ہو سکیں۔

0
1

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اور نادرا کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، موبائل ایپ کے ذریعے خدمات کی فراہمی، ڈیجیٹل نظام کی بہتری اور پالیسی اصلاحات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نادرا اور امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ دونوں اداروں کی ٹیموں نے عوام کو تیز، شفاف اور آسان خدمات فراہم کرنے کیلیے مشترکہ اقدامات، ادارہ جاتی روابط کے فروغ اور مستقبل کی اصلاحاتی حکمتِ عملی پر مشاورت کی۔

ملاقات کے دوران نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور کیا گیا، منتخب سینٹرز پر پاسپورٹ درخواست اور پراسیسنگ کے متعلقہ ماڈیولز کی تنصیب اور نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپلیکیشن میں پاسپورٹ سروسز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کے ذریعے عوام کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں