اسلام آباد: اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود بچے لقمہ اجل بن گئے، لیڈی ڈاکٹر نرسری سے ایک بچے کو زندہ بچا سکی۔

0
4

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ نرسری میں ایئر کنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے لگی جس سے نرسری میں موجود 15 نومولود بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کی نرسری میں آگ صبح 6 بج کر 45 منٹ پر لگی، پمز اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پمز کی نرسری میں آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سربراہ پمز پروفیسرعمران سکندرنے اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے آگ لگنے کے واقعے میں 14 نومولود کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

ای ڈی پمزکے مطابق ایک نومولود اور متعدد بڑے افراد کو ریسکیو کرلیا گیا تھا، آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، آگ لگنے کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے، انہوں نے کہا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں