حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ کر دیا۔
جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 2 روپے 84 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 349 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل 2 روپے 28 پیسے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
گزشتہ روز کی قیمتیں
پیٹرول کی قیمت 2 روپے 29 پیسے اضافے سے 346 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگئی، ڈیزل کی قیمت 1 روپے 11 پیسے بڑھ کر 372 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔



