بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے اداکار شعیب ابراہیم بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ کے مداح نکلے ہیں۔
شعیب ابراہیم بھارتی ٹیلی ویژن اداکار ہیں اور وہ پاکستان میں بھی کافی مقبول ہیں، ان کی شادی ساتھی اداکارہ دیپیکا ککڑ سے ہوئی اور ان دونوں کی محبت کی کہانی کسی پریوں کی داستان جیسی ہے۔
انٹرنیٹ پر شعیب ابراہیم کو ’گرین فلیگ‘ (ایک مثالی اور بہترین ساتھی) بھی قرار دیا جاتا ہے کیونکہ دیپیکا ککڑ کو وہ ناکام رشتے کے بعد ملے، اب وہ خوبصورت بیٹے کے والدین ہیں اور انہوں نے ہمیشہ کھلے عام ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت اور پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
شعیب ابراہیم سے ’درِ نجات‘ دیکھنے کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی لاکھوں دیگر بھارتی مداحوں کی طرح اس ڈرامے کو دیکھ رہے ہیں۔
اس انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
ایک صارف نے لکھا کہ آپ تو حقیقی زندگی میں بھی ’ابوبکر‘ ہیں۔ ایک اور نے کہا کہ بہترین ڈرامہ ہیں۔ ایک اور تبصرہ کیا کہ یہ جان کر اچھا لگا کہ آپ بھی اسے دیکھ رہے ہیں۔



