استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک): ترکیے نے آئندہ تین سالہ نئے معاشی منصوبے کے تحت اپنے دفاعی اخراجات میں 229 فیصد تک نمایاں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق نائب صدر جودت یلماز نے 2027 سے 2029 تک کا معاشی پلان پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ملک کو دفاعی ٹیکنالوجی میں خود کفیل بنانا اور مقامی پیداوار کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی سطح پر رونما ہونے والی تکنیکی، معاشی اور جیو پولیٹیکل تبدیلیوں کے تناظر میں یہ دفاعی اضافہ ناگزیر تھا۔ اس کے علاوہ، ترکیے کا پہلا دیسی طیارہ بردار بحری جہاز (MUGEM) بھی 27 ستمبر 2027 کو باضابطہ طور پر سمندر میں اتارا جائے گا۔



