ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کا بڑھتا ہوا وزن سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کے بارے میں ہونے والی بحث حیران کن ہے۔ حال ہی میں اداکارہ اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ امبانی خاندان کے گھر منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئیں۔
تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، اس موقع پر بعض صارفین نے تبصرہ کیا کہ ماں بننے کے بعد کترینہ مزید باوقار نظر آ رہی ہیں، جبکہ بعض نے ان میں تبدیلیوں پر تبصرے کیے۔
رپورٹس کے مطابق بعض صارفین نے پرانی تصاویر سے موازنہ کرتے ہوئے ان کے وزن سے متعلق بحث شروع کردی اور انہیں ٹرول کرتے ہوئے کہا کہ ”ان کا وقت ختم ہوگیا“ اور ”بڑھاپا آگیا ہے“۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف نے 2003 میں فلم ’بوم‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد بے شمار فلموں میں جاندار اداکاری سے اپنی کامیابیوں کا لوہا اپنایا۔



