حکمران اپنی عیاشیوں کا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

0
5

صادق آباد : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران اپنی عیاشیوں کا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ پنجاب میں داخل ہوگیا۔

پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ صادق آباد پہنچ گیا جہاں مقامی کارکنان کی جانب سے مارچ کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے صادق آباد ریلوے اسٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارااحتجاج پرامن ہے اور پرامن رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام اضافی ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، حکومت کی جانب سے پٹرول لیوی کی مد میں130روپے فی لیٹر بھتہ وصول کیا جارہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں کا بوجھ عوام پرڈال رہا ہے، حکومت کو جو بتانا تھا بتاچکے، حکومت کے پاس صرف ایک ہی گنجائش ہے بھتہ لیوی ختم کرے اور لوگوں کو ریلیف دے

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سندھ سے مارچ شروع ہوچکا، اسلام آباد کی طرف پہاڑوں سے بھی لوگ آرہے ہیں اور میدانوں سے بھی،۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں