معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں نئی تاریخ رقم کردی

0
5

پاکستانی بیٹر معاذ صداقت نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے فائنل میں سنچری بنا کا نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

سی پی ایل 2026 میں جمیکا کنگز مین کی نمائندگی کرنے والے بیٹر معاذ صداقت نے ایونٹ میں دوسری سنچری اسکور کی ہے۔

معاذ صداقت نے 58 گیندوں پر 114 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

اس اننگز کے ساتھ معاذ فرنچائز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اور سی پی ایل کی تاریخ میں فائنل میں سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

اس سے قبل ایلیمینیٹر میچ میں بھی معاذ صداقت نے 49 گیندوں پر 112 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سی پی ایل کی تاریخ کے کم عمر ترین سنچری اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے تھے۔

جمیکا کنگز مین نے معاذ کی سنچری کی بدولت 170 رنز بنائے تاہم اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز نے ہدف 20 گیندیں قبل ہی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

معاذ صداقت نے سی پی ایل 2026 میں سات میچز کے دوران 363 رنز بنائے، ان کی بیٹنگ اوسط 60.50 اور اسٹرائیک ریٹ 174.52 رہا۔

سفیان مقیم نے 14 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حسن نواز نے 47 رنز کی اننگز کھیل کر اینٹیگوا کو چیمپئن بنایا۔ شاداب خان کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں