انسانی دماغ سے متعلق تحقیق میں حیران کن انکشاف

0
20

انسانی دماغ کو اب تک ایک واحد عضو سمجھا جاتا رہا ہے، بلکہ یہ ایک نہیں، دو الگ اعصابی نظام کا مجموعہ ہے، اس بات کا انکشاف حالیہ تحقیق میں کیا گیا ہے۔

اسٹینفورڈ میڈیسن کی نئی تحقیق نے اس تصور کو چیلنج کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دماغ دراصل دو الگ اعصابی نظاموں سے تشکیل پاتا ہے، جن کی ابتدا جنینی نشوونما کے دوران مختلف ابتدائی خلیاتی گروپس سے ہوئی۔

تحقیق کے مطابق دماغ کا اگلا اور پچھلا حصہ جنین کی ابتدائی نشوونما کے دوران الگ الگ خلیاتی گروپس سے بنتا ہے۔ یہ دونوں گروپس اپنی اپنی سمت میں نشوونما پاتے ہیں اور ان کے درمیان خلیات کا اختلاط نہیں ہوتا۔

تحقیق کے مطابق خلیوں کے ایک گروپ میں او ٹی ایکس 2 جین فعال تھا، جو دماغ کے اگلے اور درمیانی حصے کی تشکیل کرتا ہے، جبکہ دوسرے گروپ میں جی بی ایکس 2 جین پایا گیا، جو دماغ کے پچھلے حصے کی تشکیل کرتا ہے۔

دماغ کا پچھلا حصہ سانس لینے، دل کی دھڑکن، نیند اور بھوک سمیت جسم کے کئی اہم افعال کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ دونوں خلیاتی گروہوں نے نشوونما کے دوران الگ الگ راستے اختیار کیے اور ایک دوسرے سے نہیں ملے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں خلیاتی گروپس نے جنینی نشوونما کے دوران الگ الگ راستوں پر سفر کیا اور ایک دوسرے میں ضم نہیں ہوئے۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ دریافت انسانی دماغ کی ساخت اور ارتقائی تاریخ کو سمجھنے کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔

لیبارٹری میں دماغی خلیات کی افزائش میں اہم پیش رفت

اس تحقیق کی ایک اہم پیش رفت یہ بھی ہے کہ سائنس دانوں نے پہلی مرتبہ انسانی ہند برین نیورونز کو لیبارٹری میں کامیابی سے تیار کرنے کی نئی راہ تلاش کی ہے۔

ماضی میں محققین کو ان مخصوص اعصابی خلیات کو لیبارٹری میں تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا، جس کے باعث اسپائنل مسکلر ایٹروفی اور امییوٹروفک لیٹرل اسکلروسیس جیسی بیماریوں کا مطالعہ محدود رہا۔

لیبارٹری میں تیار کیے گئے نیورونز نے برقی سرگرمی کا مظاہرہ کیا اور ایسی پروٹینز بھی بنائیں جو عام طور پر ہند برین کے خلیات میں پائی جاتی ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق اس پیش رفت سے مستقبل میں دماغ کے نچلے حصے اور برین اسٹیم سے متعلق بیماریوں کے مطالعے کے لیے ایک نیا ماڈل دستیاب ہوسکتا ہے۔

کروڑوں سال پرانا ارتقائی راز

تحقیق نے یہ بھی ظاہر کیا کہ دماغ کے دو مختلف خلیاتی ماخذ سے تشکیل پانے کا یہ انداز صرف انسانوں تک محدود نہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق مرغیوں، زیبرا فش اور ایکورن ورمز سمیت مختلف جانوروں میں بھی اس نوعیت کا ارتقائی نمونہ موجود ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ تقسیم کروڑوں سال سے جانوروں کی ارتقائی تاریخ کا حصہ رہی ہے۔

محققین کے مطابق یہ نتائج ریڑھ کی ہڈی کے عضلاتی کمزوری، اے ایل ایس اور دیگر اعصابی بیماریوں کے علاج پر تحقیق میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں اور یہ تحقیق مستقبل میں موٹاپے کی وجوہات اور ممکنہ علاج کو سمجھنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں