’سب آبنائےہرمز سے فائدہ اٹھائیں اور ایران محروم رہے، یہ قابلِ قبول نہیں‘

0
5

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ امریکا ہمارا محاصرہ کر رہا ہے اور ہمیں آبی گزرگاہوں تک رسائی سے روک رہا ہے جب کہ باقی سب آبنائے ہرمز سے فائدہ اٹھائیں اور ایران محروم رہے تو یہ ناقابلِ قبول ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران پر کئےگئے حملوں میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی امریکی صدر نے ہمیں دہشت گرد قرار دیا ہم تو خود دہشتگردی کا شکار ہیں ایران میں ہمارے رہنما کو قتل کر دیا گیا اور ایک اسکول پر بمباری کی گئی، میناب کے بچے امریکی اور صیہونی ہتھیاروں کا نشانہ بنے امریکا نے ایرانی قصبے لامرد  میں بچوں پر کلسٹر بم گرائے ہمارے سائنسدانوں، عام شہریوں، خواتین، معصوم بچوں کو شہید کیا گیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ جو لوگ خود دہشت گرد ہیں وہی ہم پر دہشت گرد ہونے کا الزام لگاتے ہیں اپنے وطن کے دفاع کےلئے ہمیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، پُرامن مقاصد کیلئے جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارا حق ہے خطے میں امن واستحکام کیلئے علاقائی تعاون ناگزیر ہے، جنگ کو وسعت دینے سے سیکیورٹی حاصل نہیں ہوگی، واشنگٹن آبی گزرگاہوں تک ہماری رسائی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ہم آبی گزرگاہوں کوہمارےخلاف حملے کیلئے آزادانہ استعمال کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اور غزہ کی ابترصورتحال عالمی برادری کیلئےایک چیلنج ہے امریکا کسی بھی بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتا ہم اپنے ملک کا دفاع کرنے کیلئےکسی سے اجازت نہیں مانگیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں