لاہور پریس کلب کے باہر سے خاتون صحافی کی چوری شدہ گاڑی سیف سٹی نے ٹریس کر لی۔
پولیس کو 15 پر اطلاع موصول ہوتے ہی گاڑی کو سیف سٹی سسٹم میں بلیک لسٹ کیا گیا۔ سیف سٹی کیمروں نے نمبر پلیٹ تبدیل ہونے کے باوجود چوری شدہ گاڑی کو گجرات میں ٹریس کیا۔
ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے گاڑی کی اصل نمبر پلیٹ تبدیل کر کے جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔ ٹریکنگ اور معاونت پر جہلم پولیس نے چوری شدہ گاڑی کو کامیابی سے روک لیا۔
ہیلپ لائن
پنجاب سیف سٹی کے عملے نے 15 ہیلپ لائن کی ایمرجنسی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری کو اس کا چھینا ہوا موبائل فون واپس دلوا دیا۔
گوجرانوالہ میں 15 ہیلپ لائن پر کال کے ذریعے پنجاب سیف سٹی کی کارروائی میں ایک موبائل فون چھیننے کے واقعے کو سیف سٹی کیمروں، ورچوئل پٹرولنگ اور فوری کامیاب پولیس ایکشن سے حل کرلیا گیا۔
جس کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کرکے فون اور اس کا قیمتی سامان اصل مالک کو واپس مل گیا، جو سیف سٹی کے ذریعے فوری رسپانس کی ایک بہترین مثال ہے۔



