ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید

0
16

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دھماکا ڈی آئی خان کوئٹہ روڈ پر انسداد اسمگلنگ امن میلہ پولیس چیک پوسٹ پر ہوا، بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی۔

شہدا میں 6 پولیس اہلکار، 2 کسٹمز اہلکار، 2 خواتین اور ایک 2 سالہ بچہ شامل ہے، دھماکے میں پولیس اہلکاروں، کسٹمز حکام اور شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں. زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا انتہائی شدید تھا جس سے 11 افراد نے جام شہادت نوش کیا۔

انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ پر حملہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کےگٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، خوارج نے ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، مقامی لوگوں میں کے پی حکومت کی جانب سے دہشت گردی سے لاتعلقی پر شدید غصہ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں