خیبرپختونخوا میں گورنر راج، خواجہ آصف کا بڑا بیان آگیا

0
3

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کے پی گورنر راج کا آپشن موجود ہے لیکن یہ غیر پسندیدہ عمل ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے صحافی کے سوال پر جواب دیا کہ کے پی میں گورنر راج کا آپشن آئین میں ہمیشہ سے موجود ہے لیکن یہ غیرپسندیدہ عمل ہوتا ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کے لیے شاید کافی بھتہ وصول نہیں ہوا تھا، اس لیے مارچ ایک ہفتہ  آگے بڑھا دیا تاکہ مال اکٹھا ہوسکے ہفتے بعد ہوسکتا ہے مارچ منسوخ کرکے مال کھاجائیں۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں بڑے بڑے نام ہیں فرمائشی گرفتاریاں ہورہی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ صوبے میں گورنر راج نافذ کرنے کے لیے اعلیٰ سطح پر مشاورت ہوئی ہے، پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی۔

فیصل کریم کنڈی نے لانگ مارچ کے چار اکتوبر تک ملتوی ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس لانگ مارچ کی کوئی تیاری نہیں تھی۔ انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ صوبے میں اس وقت دہشت گردی، لاقانونیت اور کرپشن عروج پر ہے، یہ لوگ اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں کرتے ہیں لیکن صوبہ کون سنبھالے گا، اسی لیے یہ جلد مارچ ختم کرنے کا اعلان کر دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی سیاسی حکمتِ عملی کے تحت 27 ستمبر کو پشاور سے اسلام آباد کی جانب شروع ہونے والے ممکنہ لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے مطابق اب یہ مارچ چار اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں