پاکستان میں سونے کی قیمت اچانک ہزاروں روپے کم ہوگئی

0
4

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کم ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 12 ہزار 800 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 38 ہزار 1136 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10گرام سونےکی قیمت 10 ہزار 973 روپےکم ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 128 ڈالر کم ہوکر 4156 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں