پاکستان کی پب جی ٹیم ایشین گیمز ڈیبیو پر چھا گئی

0
3

پاکستان کی ’پب جی ٹیم‘ نے ایشین گیمز ڈیبیو پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔

میگا ایونٹ میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد پانچ  ہوگئی ہے اور گرین شرٹس نے تمام برونز میڈل جیتے ہیں، والی بال ٹیم نے بھی کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

والی بال میں پاکستان کو تیسرے میچ میں جاپان سے شکست ہوئی اس کے باوجود پاکستان نے دو کامیابیوں کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

اسکواش میں ویمنز ٹیم کو دونوں میچز میں شکست ہوئی، کوریا اور مکاؤ نے پاکستان کو زیر کیا۔

ایشین گیمز ہاکی اور کرکٹ میں میں پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں ہاکی کے سیمی فائنل میں گرین شرٹس، بھارت سے کھیلیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں