محمد رضوان کو دوسرا نوٹس، این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

0
3

این سی سی آئی اے نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو دوسرا نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعے کو طلب کرلیا ہے۔

نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کرکٹر محمد رضوان کو دوسرا نوٹس جاری کردیا اور انہیں جمعے کو وکیل کے ساتھ سہ پہر تین بجے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد رضوان پیش نہ ہوئے تو سمجھا جائےگا کہ اُن کے پاس اپنے دفاع میں کہنےکو کچھ نہیں، وکٹ کیپر بلے باز کو موبائل فرانزک کے لیے بلایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رضوان پیشی پر سائبر کرائم حکام سے الزامات کی تفصیلات پوچھیں گے، اس سے پہلے رضوان کی جانب سے این سی سی آئی اے کو لکھے گئےخط کا جواب موصول نہیں ہوا تھا، انہوں نے اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات میں الزامات کی تفصیلات پوچھی تھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں