وزیراعظم نے لیوی کے خاتمے کا وعدہ پورا نہ کیا تو بھرپور احتجاج ہوگا، حافظ نعیم

0
20

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کا وعدہ پورا نہ کیا تو بھرپور احتجاج ہوگا۔

بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف وعدہ پورا کریں اور ناجائز ٹیکس کے خاتمے کا اعلان کریں اگر وعدہ پورا نہ ہوا تو ملک بھر میں بھرپور احتجاج شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پیٹرول ڈالنے پر 35 فیصد بھتہ دیتے ہیں، لوگوں کو پتا چل گیا لیوی کے نام پر کیا مذاق ہورہا ہے، آئی پی پیز کے نام پر ناجائز معاہدے ہوئے۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔

حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ناصر عباس نے کہا تھا کہ تمام جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ مل بیٹھ کر مشاورت کریں، سیاسی جماعتیں مل کر پاکستان کے مسائل پر بات چیت کریں، اے پی سی کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان کو دعوت دی ہے۔

راجہ ناصر عباس نے کہا تھا کہ حافظ نعیم الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف بیان دیا، ان چیزوں سے پاکستان ترقی نہیں کرے گا بلکہ مزید بحران میں جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے بھی تصدیق کی تھی کہ جماعت اسلامی پاکستان نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے، ہم شریک ہوں گے قومی ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں امن و امان اور معاشی صورتحال بہتر ہو، ہم خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے خلاف ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں