دشمن ہماری جنوبی سمندری حدود سے پیچھے ہٹ گیا، ایران

0
3

ایرانی ڈپٹی کمانڈر سپاہ پاسداران جنرل یزدی نے کہا ہے کہ دشمن ہماری جنوبی سمندری حدود سے پیچھے ہٹ گیا ہے اور دشمن خلیج فارس  اور بحیرہ عمان سے 500 کلومیٹر سے زائد پیچھے جا چکا ہے۔

ڈپٹی کمانڈر سپاہ پاسداران نے بیان میں کہا کہ امریکا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فاصلے میں مزید اضافے کا قوی امکان ہے خطے کے ممالک سمجھ چکے امریکا کی موجودگی سے تحفظ قائم نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک سمجھ چکے کہ امریکی موجودگی انہیں کمزور کرتی ہے۔

ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا ایران اپنے حقوق کا دفاع ہمیشہ وقار کے ساتھ کرتا رہے گا۔

اپنے بیان میں مسعودپزشکیان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کو تباہ کرنا چاہتے تھے مسلح افواج اور عوام کی مزاحمت کے باعث ان کے اندازے غلط ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن پابندیوں اور دباؤ کے ذریعے ایران کو بحران کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم قومی یکجہتی کے ذریعے دشمن کے عزائم ناکام بنائے جا سکتے ہیں۔

صدر کا کہنا تھا کہ جنگ اور توانائی مسائل کے باوجود کاروباری شعبے کی مشکلات دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں معاشی مشکلات پر قابو پانے کے لیے کاروباری افراد اور نجی شعبے کا کردار انتہائی ضروری ہے، حکومت ملک میں کاروبار، پیداوار کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے معاشی بہتری اورعوام کی خوشحالی کے لیے ہر قابل عمل تجویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں