سابق کرکٹر نے حسن نواز کی اننگز کو ’گولڈ میڈل‘ کے قابل قرار دے دیا

0
2

سابق قومی کرکٹر نے ایشین گیمز کے فائنل میں بھارت کے خلاف حسن نواز کی شاندار اننگز کی تعریف کردی۔

ہانگژو میں کھیلے گئے ایشین گیمز کے سنسنی خیز کرکٹ فائنل میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جس کے بعد بھارت کو گولڈ اور پاکستان کو سلور میڈل ملا۔ اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان ایشین گیمز میں ایک بھی گولڈ میڈل نہ جیت سکا۔

میچ کا احوال کچھ یوں رہا کہ بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 192 رنز بنا سکی۔ حسن نواز کی 96 رنز کی شاندار اننگز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ دیگر بیٹرز میں صائم 29، معاذ 23، فرحان 10، عبدالصمد 9 اور عثمان 3 رنز بنا سکے۔ اس طرح بھارت نے فائنل معرکہ سر کر کے ایشین گیمز کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

تاہم سابق کپتان شاہد آفریدی نے حسن نواز کی اننگز کی تعریف کی اور ایکس پر لکھا کہ حسن نواز نے کیا ہی شاندار اننگز کھیلی، یہ واقعی اعلیٰ معیار کی اور ہر لحاظ سے گولڈ میڈل کے قابل اننگز تھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ لڑکوں! ہمت نہ ہارنا آپ کا مقابلہ کرنے کا انداز بہت پسند آیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں