پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنرراج لگنےکا کوئی امکان نہیں۔
خیرپور میں گفتگو کرتے ہوئے منظوروسان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی موجودگی میں سندھ میں نئے صوبے بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل میں پارٹی حکمت عملی پر غور جاری ہے۔
منظوروسان نے خیرپور کے آخری حکمران میرعلی مراد خان تالپور کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرخاندان نے خیرپور اور سندھ کی تعلیمی ترقی اور عوامی خدمت میں تاریخی کردار ادا کیا
ان کا کہنا تھا کہ میرعلی مراد خان تالپور کے انتقال پر خیرپور، سندھ سمیت پورا ملک سوگوار ہے اللہ تعالیٰ میرعلی مرادخان تالپور کے اہلخانہ کو صبرواستقامت عطا فرمائے، میرخاندان عوامی خدمت جاری رکھے میرعلی مرادخان تالپور کے نقش قدم پر چلے۔



