اداکار ضرار خان نے اہلیہ کے لیے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرکے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔
پاکستانی اداکار ضرار خان کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری کو مداح کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، ان کے اس انداز کی خواتین مداحوں کی جانب سے تعریف کی جارہی ہے۔
اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ تصویر اسٹوری کے طور پر شیئر کی اور پیغام لکھا کہ ’بیوی نے کہا یہ میری اسٹوری پر ضرور لگنا چاہیے۔‘

ضرار خان نے سوشل میڈیا پر منفرد اور دلچسپ پکوان بنانے کی ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کی اور اپنی ویڈیوز کے ذریعے انہوں نے پرانی روایتی تراکیب کو ایک نیا انداز دیا۔
اداکار نے 28 دسمبر 2025 کو سوشل میڈیا انفلوئنسر اور کاروباری شخصیت مومل خان کے ساتھ شادی کی جس کے بعد جنوری 2026 میں روایتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامے ‘ہائے فیم’ میں ‘ایان’ کے کردار سے اپنے ڈرامہ کیریئر کا آغاز کیا ہے۔



