انسٹاگرام کا نیا دلچسپ فیچر، صارفین کو خوشگوارحیرت

0
2

انسٹاگرام کا خفیہ فیچر سامنے آگیا، جس ذریعے صارف اب کوئی نشان چھوڑے بغیر براؤزنگ کرسکیں گے۔ لائک، کمنٹ، میسج، فالو اور اسٹوریز دیکھنے کی سہولت بھی بند ہوگی۔

میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں ریڈ اونلی موڈ نامی نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ جس کے ذریعے صارفین پلیٹ فارم پر موجود مواد کو دیکھ تو سکیں گے، تاہم ان کی سرگرمیوں کا کوئی نشان باقی نہیں رہے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات سامنے لانے والے لیکر اور ریورس انجینئر الیساندرو پالوزی نے ایکس پر انسٹاگرام کے ممکنہ نئے فیچر کی تفصیلات شیئر کی ہیں، جسے ریڈ اونلی موڈ کا نام دیا گیا ہے۔

سامنے آنے والے اسکرین شاٹس کے مطابق ریڈ اونلی موڈ فعال ہونے کے بعد صارف انسٹاگرام پر مواد دیکھ سکے گا، تاہم اسے لائک، کمنٹ، پیغام بھیجنے، کسی کو فالو کرنے یا اسٹوریز دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس طرح صارف پلیٹ فارم پر موجود مواد کو براؤز تو کرسکے گا، لیکن اس کی جانب سے عام طور پر نظر آنے والی کوئی سرگرمی ریکارڈ نہیں ہوگی۔

نئی دستیاب معلومات سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ یہ فیچر ممکنہ طور پر انسٹاگرام پلس اکاؤنٹس کے لیے زیرِ غور ہے، تاہم انسٹاگرام نے واضح کیا ہے کہ فی الحال یہ فیچر عام صارفین کے لیے آزمائشی مرحلے میں بھی نہیں ہے۔

 smartphone screen Instagram app

انسٹاگرام کے ترجمان نے ٹیکنالوجی ویب سائٹ کو بتایا کہ ریڈ اونلی موڈ صرف اندرونی سطح پر کیا جانے والا تجربہ ہے اور اسے بیرونی طور پر بالکل بھی ٹیسٹ نہیں کیا جارہا۔ اس لیے اس فیچر کی حتمی لانچ کے بارے میں بھی فی الحال کچھ کہنا ممکن نہیں۔

انسٹاگرام نے فی الحال اس فیچر کے ممکنہ حفاظتی خدشات یا مستقبل میں اس کی آزمائش سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں