پہلا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

0
2

سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔

ٹاس کے موقع پر سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ پچ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیزیز کا آج سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آغاز ہو رہا ہے۔ دوسرا میچ 11 اور تیسرا میچ 13 اکتوبر کو اسی میدان میں کھیلے جائیں گے۔

گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پاکستانی ٹی 20 ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان اور سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

پینل میں سابق کپتان سلمان بٹ، سابق کرکٹرز عروج ممتاز، عامر سہیل اور بازید خان شامل ہیں۔ زینب عباس سیریز کے دوران پریزنٹر کے فرائض انجام دیں گی۔

ٹی 20 سیریز کے بعد سہ فریقی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی، جس کی تیسری ٹیم انگلینڈ ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں