شادی کے چند گھنٹے بعد دولہا کی موت، لاش کہاں سے ملی؟

0
2

(9 اکتوبر 2026): نئی زندگی کا آغاز چند گھنٹوں میں المیے میں بدل گیا، دولہا نے شادی کے چند گھنٹے بعد خودکشی کر لی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں شادی کے 12 گھنٹے بعد دولہا اپنے گاؤں کے قریب ایک باغ میں درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔

متوفی دولہا کی شناخت یونس کے نام سے ہوئی جس کی شادی منگل کے روز ہوئی تھی اور اس کی بارات میرٹھ کے ہی ایک گاؤں گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: طلبہ کو نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والا دولہا اپنی ہی شادی کے روز گرفتار

(9 اکتوبر 2026): نئی زندگی کا آغاز چند گھنٹوں میں المیے میں بدل گیا، دولہا نے شادی کے چند گھنٹے بعد خودکشی کر لی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں شادی کے 12 گھنٹے بعد دولہا اپنے گاؤں کے قریب ایک باغ میں درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔

تقریب کے بعد وہ گھر واپس آیا جہاں خاندان نے آتش بازی کے ساتھ جشن منایا، اس کے بعد وہ اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ اپنے کمرے میں چلا گیا۔

دولہا کے اہل خانہ نے بتایا کہ سب کچھ معمول کے مطابق لگ رہا تھا، لیکن اگلی صبح یونس گھر سے نکلا اور ایک باغ کی طرف چلا گیا جہاں بعد میں وہ ایک رسی کے ساتھ درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔

ایک کسان نے کھیت میں لاش دیکھی اور گاؤں والوں کو اطلاع دی، جس کے بعد یونس کے رشتہ دار موقع پر پہنچے جبکہ پولیس بھی باغ میں پہنچی اور لاش کو درخت سے نیچے اتارا، یونس کی موت کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیجنے کی تیاری شروع کی تو دولہا کے اہل خانہ نے مداخلت کی اور انکار کر دیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ وہ پوسٹ مارٹم یا کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں