تیسرا ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کو 169 رنز کا ہدف

0
5

راولپنڈی: پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا۔

کپتان صاحبزادہ فرحان نے 47 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

عرفات منہاس 20 گیندوں پر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسن نواز 16، عبدالصمد 15 اور فخر زمان 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔.

عمران رندھاوا 6، خواجہ نافع 3 اور معاذ صداقت بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے شناکا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ملنگا اور تھشارا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کوشال مینڈس نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ میں بھی پہلے بیٹنگ کی تھی مشکل نہیں ہوگی، تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں، سب اچھا کھیل رہے ہیں۔

کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ پچھلے دونوں میچوں میں پاور پلے میں اچھا پرفارم نہیں کرسکے، کوشش ہوگی خود ذمہ داری لوں اور اچھا پرفارم کروں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں