لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے حماد اظہر کی جیل میں بی کلاس سہولیات کی درخواست مسترد کر دی

0
1

لاہور: لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی جیل میں بی کلاس اور دیگر سہولیات کی فراہمی سے متعلق دائر درخواست خارج کر دی ہے۔

سماعت کے دوران حماد اظہر کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے موکل جیل میں کتاب لکھ رہے ہیں، لہٰذا انہیں جیل قواعد کے مطابق بی کلاس کی سہولیات، کرسی اور میز فراہم کی جائے، جبکہ بیرک میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ قیدیوں کو جیل میں بی کلاس یا خصوصی سہولیات فراہم کرنا حکومت کا دائرہ اختیار ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ جیل میں سہولیات کے حصول کے لیے متعلقہ محکمہ داخلہ سے رجوع کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں