راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ نورین خان نیازی نے کہا ہے کہ اس وقت نہ ملک میں کوئی قانون ہے اور نہ ہی جیل کا قانون چل رہا ہے، عمران خان کوئی مجرم نہیں ہیں بلکہ ناحق قید کاٹ رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین خان نیازی نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ خانہ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا سراسر ظلم اور بنیادی انسانی و قانونی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بہن علیمہ خان کو بھی بلاوجہ قید میں رکھا گیا ہے، جس کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا۔ نورین خان نیازی نے مطالبہ کیا کہ تمام ناحق قید رہنماؤں اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے اور اہلِ خانہ کو ملاقات کے آئینی حق سے محروم نہ رکھا جائے۔



