تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ملکی نوجوانوں کو جلد از جلد شادیاں کرنے اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے خاندانی نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ ہے اور شادی میں غیر ضروری تاخیر معاشرتی و آبادیاتی مسائل کو جنم دیتی ہے، اس لیے نوجوان سادگی سے جلد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے مستقبل، ترقی اور قومی سلامتی کے لیے آبادی میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔ سپریم لیڈر نے متعلقہ سرکاری اداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ نوجوانوں کی شادیوں میں حائل معاشی رکاوٹیں دور کرنے، روزگار کی فراہمی اور نئے شادی شدہ جوڑوں کو ہاؤسنگ سمیت دیگر سہولیات دینے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔



