پنجاب میں سانس کے انفیکشن میں مبتلا بچوں کو غیر ضروری اینٹی بائیوٹک ادویات دینے کا انکشاف

0
1

لاہور: پنجاب میں سانس کے انفیکشن (ریسپائریٹری ٹریکٹ انفیکشن) سے متاثرہ بچوں کو بڑی تعداد میں غیر ضروری اینٹی بائیوٹک ادویات تجویز کیے جانے کا تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے۔

طبی ماہرین اور صحت کے شعبے سے وابستہ ذرائع کے مطابق بچوں میں نزلہ، زکام، کھانسی اور گلے کی خراش جیسے عام وائرل امراض میں بھی اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، حالانکہ وائرل انفیکشن میں اینٹی بائیوٹکس مؤثر ثابت نہیں ہوتیں۔

ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ بچوں کو بلا ضرورت اینٹی بائیوٹک ادویات دینے سے نہ صرف ان کی قوتِ مدافعت متاثر ہوتی ہے بلکہ جسم میں جراثیم کے خلاف مزاحمت (اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس) پیدا ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، جس کے باعث مستقبل میں سنگین بیماریوں کا علاج مشکل ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین نے والدین اور معالجین پر زور دیا ہے کہ بچوں کو مستند ڈاکٹر کے مشورے اور مکمل تشخیص کے بغیر ہرگز اینٹی بائیوٹک ادویات نہ دی جائیں اور غیر ضروری ادویات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں