لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ صوبے میں اب ڈالہ کلچر، بدمعاشی اور سفارش کی کوئی گنجائش نہیں ہے، پنجاب میں اب صرف میرٹ اور قانون چلتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماضی کے برعکس موجودہ حکومت نے ہر شعبے میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا ہے تاکہ عام آدمی کو اس کا جائز حق بغیر کسی سفارش کے دہلیز پر مل سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں، قبضہ مافیا اور طاقت کے بل بوتے پر شہریوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، اور صوبے میں امن و امان اور انصاف کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔



