بھارتی اداکار دیویندو نے مرزا پور میں اپنے شاندار کردار ’منا بھیا‘ کی موت پر ردعمل دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مرزا پور کے ٹیزر لانچ کرنے کے دوران 43 سالہ اداکار دیویندو نے کہا کہ منا بھیا کے کردار کو ختم کرنا غلطی تھی اور سب اس سے متفق ہیں۔
انہوں نے ٹیزر میں منا بھیا کی واپسی پر کہا کہ ’میں ہندی فلموں کا ہیرو ہوں، میں امر ہوں، مجھے کچھ نہیں ہوسکتا۔‘
واضح رہے کہ مرزا پور کے سیزن 2 میں منا بھیا، گڈو پنڈت اور گولو گپتا سے لڑتے ہیں اس دوران گولو انہیں گولی مار دیتا ہے جس سے ان کے کردار کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل اور دیویندو کے علاوہ ابھیشیک بنرجی، رسیکا دگل، موہت آر ملک، راجیش تیلنگ، پرمود پاٹھک، شریہ پلگونکر، شویتا ترپاٹھی شرما، سونل ایس چوہان، جتیندر کمار، روی کشن، اننگشا بسواس، شاجی چوہدری، ستیندر سونی اور سشانت سنگھ شامل ہیں۔
پروڈیوسٹر فرحان اختر نے فرنچائز کی بے پناہ مقبولیت پر کہا کہ اس سیریز سے ناظرین کی مقبولیت کی وجہ سے ایسا ہوا ہے، میں نے شو کی پہلی بار ریلیز کے وقت سے ہی حمایت کی ہے۔
واضح رہے کہ مرزا پور 4 ستمبر 2026 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔



