(20 اگست 2026): روس نے فضائی دفاعی نطام کی کمی کے شکار یوکرین پر بڑا حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی دارالحکومت کے میئر نے بتایا کہ کیف کو نشانہ بنانے والے روسی حملوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ملک کو اس وقت فضائی دفاعی میزائلوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
یوکرین کی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ رات بھر شہر بھر میں رہائشی عمارتوں اور گوداموں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک اسپتال اور اسکول کو بھی نقصان پہنچا۔ادھر، روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ اس نے یوکرین کی فوجی تنصیب اور گوداموں کو نشانہ بنانے کیلیے فضائی، زمینی اور سمندری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
کیف پر تازہ حملوں کا آغاز اُس وقت ہوا جب پورے شہر میں فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے اور اس کے بعد روسی میزائلوں کے گرنے کی آوازیں آئیں۔ ان حملوں کی وجہ سے بجلی منقطع ہوگئی جس سے دارالحکومت کا بیشتر علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔
یوکرین کے نائب انٹیلی جنس چیف نے کے مطابق سردیوں سے پہلے زندگی کو مشکل بنانے کیلیے روس اسی طرح کے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ جب تک یوکرین کے پاس کافی میزائل شکن نظام نہیں ہوں گے روس امن کے بارے میں سنجیدگی سے نہیں سوچے گا۔



