پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

0
3

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمتیں بڑے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مقامی اور عالمی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5,200 روپے کی بڑی چھلانگ لگا کر 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4,458 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 09 ہزار 067 روپے ہو گئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کے ریٹ بڑھنے کی بڑی وجہ عالمی بازار میں ہونے والی تیزی ہے، عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 52 ڈالرز مہنگا ہو کر 4,547 ڈالرز کی تاریخی سطح پر جا پہنچا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 210 روپے کے اضافے سے 7,379 روپے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی خدشات اور محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی مانگ کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں